این سی سی آئی اے نے ڈائریکٹر جنرل سید خرم علی کی سربراہی میں قومی سلامتی کو یقینی بنانے اور ملک کو ڈیجیٹل خطرات سے محفوظ رکھنے کے لیے بھرپور صلاحیت کا مظاہرہ کیا۔
سائبر کرائم کے 2196 بڑے کیسز کی کامیابی کے ساتھ چھان بین کی گئی۔ 36% کیس ریزولوشن کی شرح حاصل کی گئی جبکہ 2902 گرفتاریاں کی گئیں اور 774 کامیاب مقدمات چلائے گئے۔
مقامی اور بین الاقوامی سطح پر کام کرنے والے 5 بڑے منظم سائبر کرائم نیٹ ورکس کو بے نقاب کیا گیا اور سائبر فراڈ اور مالی گھپلوں کے متاثرین سے 461 ملین سے زیادہ کے اثاثے برآمد کیے گئے۔
46056 جعلی بینک اکاؤنٹس اور ڈیجیٹل اثاثے منجمد کروائے گئے جبکہ خصوصی آپریشنز کے تحت بچوں کے استحصال کو روکنے کے لیے آن لائن نیٹ ورکس کو نشانہ بناتے ہوئے آپریشن کا آغاز کیا گیا جس کے نتیجے میں 35 مقدمات درج کرکے 35 ملزمان گرفتار کیے گئے۔
خطرے کی تشخیص کے لیے جدید سائبر انٹیلی جنس پلیٹ فارمز کا استمال کیا گیا اور وفاقی اور ریاستی کمانڈز سے 300 سو سے زیادہ قانون نافذ کرنے والے افسران کو سائبر تفتیشی صلاحیتوں کے بارے میں تربیت دی گئی۔
قومی بیداری و آگاہی مہم کا آغاز کیا گیا اور ہدف 2 ملین شہریوں تک پہنچنا رکھا گیا ہے۔ ابھرتے ہوئے خطرات جیسے فشنگ، شناخت کی چوری، اور کرپٹو اسکیمز پر 30 سے زائد پبلک سروس ایڈوائزریز شائع کی گئی ہیں۔
تمام شہریوں اور کاروباروں کے لیے ایک محفوظ اور قابل بھروسہ ڈیجیٹل ماحول کو یقینی بناتے ہوئے سائبر کرائمز کی تفتیش، قانونی چارہ جوئی اور روک تھام کرنا ایجنسی کا مینڈیٹ ہے۔