پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اسلام آباد بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے اہم فیصلہ کرتے ہوئے پارلیمانی بورڈ کی تشکیل کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پارٹی قیادت نے 27 دسمبر کو جاری کیا گیا نوٹیفکیشن منسوخ کرتے ہوئے امیدواروں کی نامزدگی کا عمل بھی روک دیا جبکہ پی ٹی آئی کی جانب سے بلدیاتی انتخابات کے لیے نیا لائحہ عمل جلد متوقع ہے۔
اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن پارٹی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے جاری کیا جس میں سابقہ فیصلے کو ختم کرنے کی تصدیق کی گئی۔
پارٹی قیادت کا کہنا ہے کہ آئندہ حکمت عملی کا اعلان مشاورت مکمل ہونے کے بعد کیا جائے گا۔