کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بازار حصص میں 624 پوائنٹس کی شان دار تیزی کے ساتھ مارکیٹ کا آغاز ہوا، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 74 ہزار 521 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی پی ایس ایکس میں ریکارڈ ساز تیزی دیکھی گئی تھی، جس کے نتیجے میں سرمایہ کاروں نے بھرپور اعتماد کے ساتھ شیئرز کی خرید و فروخت کی اور 1495 پوائنٹس کی بڑی تیزی کے ساتھ 100 انڈیکس پیر کے روز ایک لاکھ 73 ہزار 896 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا تھا۔
آج مسلسل دوسرے روز بازار حصص میں تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے جب کہ گزشتہ ہفتے کا اختتام بھی پی ایس ایکس کے نئے ریکارڈ کے ساتھ ہوا تھا۔ اقتصادی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں تیزی کا رجحان اسی طرح جاری رہا تو اسٹاک ایکسچینج میں بلندی کے مزید ریکارڈز قائم ہوں گے۔