انڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ کے بیان کے بعد سوشل میڈیا پر بھی خاصی چہ مگوئیاں شروع ہو گئی ہیں۔خوشی مکھرجی نے ایک تقریب میں شرکت کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں دعویٰ کیا کہ وہ اور سوریا کمار یادیو ماضی میں تعلقات میں رہ چکے ہیں۔
اداکارہ سے جب پوچھا گیا کہ کیا وہ کسی کرکٹر کو ڈیٹ کرنا چاہیں گی تو انہوں نے واضح انداز میں کہا کہ انہیں افواہوں اور تعلقات میں پڑنا پسند نہیں، خوشی مکھرجی کا کہنا تھا کہ وہ کسی بھی کرکٹر کو ڈیٹ نہیں کرنا چاہتیں، حالانکہ ان کے مطابق کئی کرکٹرز ان سے رابطے میں رہے ہیں۔
View this post on Instagram
انہوں نے مزید کہا کہ سوریا کمار یادیو انہیں کافی میسجز کیا کرتے تھے، تاہم اب ان کے درمیان زیادہ بات چیت نہیں ہوتی اور وہ کسی قسم کا تعلق بھی نہیں رکھنا چاہتیں۔
اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ انہیں اپنے بارے میں پھیلنے والی افواہیں یا لنک اپس بالکل پسند نہیں اور وہ اس طرح کی خبروں سے دور رہنا چاہتی ہیں۔ خوشی مکھرجی کا یہ دعویٰ اس لیے بھی حیران کن قرار دیا جا رہا ہے کہ سوریا کمار یادیو نے اس حوالے سے کبھی کوئی بیان نہیں دیا۔
تاہم ان دعوؤں پر انڈین کرکٹر سوریا کمار یادیو کی جانب سے تاحال کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔