عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات نے اعلان کیا ہے کہ یکم جنوری 2026 سے نجی شعبے میں کام کرنے والے اماراتیوں کے لیے کم از کم تنخواہ 6,000 درہم ہوگی۔
یہ اطلاع وزارت انسانی وسائل و اماراتائزیشن (Mohre) کی جانب سے جاری کی گئی۔
وزارت کے بیان میں کہا گیا ہے کہ کم از کم تنخواہ کا یہ اصول شہری ورک پرمٹ کے اجرا، تجدید یا ترمیم پر بھی لاگو ہوگا۔
یہ کم از کم تنخواہ کا اصول صرف دو سالہ ورک پرمٹس پر لاگو ہوگا خواہ وہ نئے جاری کیے جائیں، تجدید ہوں یا ترمیم کے تحت ہوں۔
اس تاریخ کے بعد کوئی بھی آجر شہری ورک پرمٹ کے لیے درخواست نہیں دے سکتا اگر درج شدہ تنخواہ 6,000 درہم سے کم ہو۔
اگر آجر جون 30، 2026 تک تنخواہ درست نہیں کرتا تو یکم جولائی 2026 سے تادیبی کارروائی کی جائے گی۔
جس میں ایسی کمپنیوں پر پابندی عائد کرنا شامل ہے جو شہریوں کو کم از کم تنخواہ 6,000 درہم سے کم دیتے ہیں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل یکم جنوری 2025 سے اماراتیوں کی کم از کم تنخواہ 5,000 درہم مقرر کی گئی تھی۔
یہ قدم نجی شعبے میں اماراتیوں کے حقوق اور معیاری اجرت کو یقینی بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔