افغانستان کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلیے اسکواڈ کا اعلان

افغانستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق افغانستان کرکٹ بورڈ کی نیشنل سلیکشن کمیٹی نے ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز اور آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔

ورلڈ کپ سے قبل افغان ٹیم ویسٹ انڈیز کے خلاف تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلے گی، جو 19 سے 22 جنوری تک متحدہ عرب امارات میں افغانستان کی میزبانی میں ہوگی۔

اس سیریز اور ورلڈ کپ میں افغانستان کی قیادت راشد خان کریں گے۔

افغان اسکواڈ میں آل راؤنڈر گلبدین نائب اور فاسٹ بولر نوین الحق کی واپسی ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں افغانستان پول ڈی میں شامل ہے اور اپنا پہلا میچ 8 فروری کو چنئی میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گا۔

اسکواڈ:

راشد خان (کپتان)، ابراہیم زادران (نائب کپتان)، رحمان اللہ گرباز، محمد اسحاق، صدیق اللہ اتل، درویش رسولی، شاہد اللہ کمال، عظمت اللہ عمرزئی، گلبدین نائب، محمد نبی، نور احمد، مجیب الرحمان، نوین الحق، فضل حق فاروقی اور عبداللہ احمد زئی

ریزروز:

اے ایم غضنفر، اعجاز احمد زئی، ضیاءالرحمان شریفی

ACB Name AfghanAtalan Squad for the West Indies Series and the ICC Men’s T20 World Cup 2026

Kabul – December 31, 2025: The Afghanistan Cricket Board’s National Selection Committee has finalized the AfghanAtalan Squad for the upcoming T20I series against the West Indies and the… pic.twitter.com/odBoCbMAWy
— Afghanistan Cricket Board (@ACBofficials) December 31, 2025

 

Similar Posts