مشی خان نے وائرل ویڈیو میں کہا ہے کہ ’میرا پاکستانی کرکٹرز، شوبز شخصیات سمیت تمام مردوں سے سوال ہے کہ آپ لوگوں کو جب پتا ہوتا ہے کہ آپ کی اپنی بیوی سے نہیں زیادہ بنتی یا پھر میاں اور بیوی کے درمیان کوئی مسئلہ چل رہا ہے جس کی وجہ سے آپ ان کے ساتھ مزید نہیں رہنا چاہتے۔
https://www.facebook.com/hamariwebsite/videos/big-question-by-mishi-khan-if-theres-no-interest-in-the-wife-why-have-children/1363893904947975/
انہوں نے ویڈیو میں مزید کہا کہ ایسے تمام مرد باہر کی عورتوں میں دلچسپی لیتے ہیں، خاص طور پر پارٹیوں میں یا پھر دیگر تقریبات میں جہاں گلیمرس خواتین ان کے اردگرد موجود ہوتی ہیں۔
مشی خان نے سوال کیا کہ جب آپ باہر کی خواتین میں دلچسپی لیتے ہیں تو پھر گھر میں موجود اپنی بیویوں کے ساتھ بچے کیوں پیدا کرنا شروع کردیتے ہیں؟
اداکارہ نے پاکستانی کرکٹر عماد وسیم کا نام لیے بغیر ان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جب آپ کی ایک انسان سے نہیں بنتی تو چلیں مان لیتے ہیں کہ ایک بچہ پیدا ہوگیا لیکن پھر 2 ، 3 یا 4 بچے ہوجاتے ہیں اور 4 بچوں کے بعد آپ کہتے ہیں کہ ہماری بنتی نہیں ہے اور پھر طلاق کے لیے عدالت سے رجوع کرلیتے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ چونکہ باہر کی خواتین جن کے ساتھ آپ تعلق میں ہوتے ہیں وہ آپ کو اپنے چنگل میں پھنساتی ہیں اور آپ ان کے ساتھ پھنس جاتے ہیں تو پھر اس لیے بیوی سے طلاق کے لیے عدالت سے رجوع کرتے ہیں۔
یاد رہے کہ چند روز قبل، سابق پاکستانی آل راؤنڈر عماد وسیم نے اپنی اہلیہ ثانیہ اشفاق کو طلاق دینے کا اعلان کیا تھا۔
جس کے بعد ثانیہ اشفاق نے بھی سوشل میڈیا پر اپنا ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے طلاق کی وجہ عماد وسیم کی مبینہ گرل فرینڈ کو قرار دیا۔
بعد ازاں، عماد وسیم کی مبینہ گرل فرینڈ ڈیجیٹل کریئیٹر اور وکیل نائلہ راجہ نے سابق پاکستانی کرکٹر عماد وسیم کی سابقہ اہلیہ ثانیہ اشفاق کے بارے میں سخت ردعمل دیا تھا۔