انسان کتوں سے پہلے کونسا جانور پالتے تھے؟

ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ سوئیڈن کے ایک جزیرے میں پائے جانے والے قبل از تاریخ بھیڑیوں کی باقیات بتاتی ہیں کہ کتوں سے ہزاروں برس قبل انسان بھیڑیوں کو پالا کرتے تھے۔

اسٹاک ہوم یونیورسٹی کے محققین کا کہنا تھا کہ 3000 تا 5000 برس قدیم یہ باقیات ماہرینِ آثارِ قدیمہ کو سوئیڈن کے ایک جزیرے میں اسٹورا فورور نامی غار میں ملیں۔ غار میں پتھر اور کانسی کے دور میں بھیڑیوں کے بڑے پیمانے پر استعمال کے شواہد ملے۔

اس جزیرے کا رقبہ صرف 2.5 مربع کلومیٹر ہے اور یہاں سے مقامی زمینی مملیے کے کوئی شواہد نہیں ملے۔ علیحدہ خطہ ہونے کی وجہ سے محققین کا ماننا ہے کہ یہاں لوگ بھیڑیوں کو پالتے تھے۔

کتے پہلی بار بھیڑیوں سے قدیم پتھر کے دور میں ابھرے (دیگر جانوروں کے پالے جانے سے قبل)۔ تاہم، یہ بات واضح نہیں کہ یہ بھیڑیے کہاں اور کیسے پالے جاتے تھے۔

Similar Posts