لاہور؛ لڑکی کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار، ویڈیو بھی سامنے آگئی

0 minutes, 0 seconds Read
شاہدرہ پولیس نے کارروائی کرتے لڑکی کو ہراساں اور دست درازی کرنے والے اوباش ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز نے خاتون کے ساتھ دست درازی اور ہراساں کرنے کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ہیلمٹ سے منہ چھپائے ملزم کو جلد گرفتار کرنے کی ہدایت کی تھی۔

ایس پی سٹی بلال احمد کے مطابق دو روز قبل موٹر سائیکل پر سوار ملزم نے لڑکی کے ساتھ دست درازی کی اور تیز رفتاری سے موٹر سائیکل پر فرار ہوگیا۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزم کو فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔ منہ چھپائے ملزم کی تلاش کے لیے کیمروں اور جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا۔

ایس پی سٹی نے بتایا کہ شاہدرہ پولیس نے اطلاع ملنے پر مقدمہ درج کر کے دو دن کی کاوش سے اوباش ملزم عبدالرحمان کو گرفتار کیا، اوباش ملزم کی گرفتاری پر ایس ایچ او شاہدرہ خرم شہزاد اور ٹیم کو شاباش دی۔

ایس پی سٹی بلال احمد کے مطابق خواتین کو ہراساں اور تنگ کرنا ریڈ لائن ہے ایسے اوباش کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

Similar Posts