کراچی؛ یونیورسٹی روڈ پر شہری کی نازیبا حرکت کی ویڈیو وائرل، ملزم گرفتار

0 minutes, 0 seconds Read
یونیورسٹی روڈ پر شہری کی جانب سے نازیبا حرکت کی ویڈیو وائرل ہوئی جس کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 24 گھنٹوں کے اندر ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق یونیورسٹی روڈ پر ایک شخص کی جانب سے گاڑی میں نازیبا حرکت کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، جو یکم جنوری کو بنائی گئی تھی۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی کے احکامات پر ایس ایس پی ایسٹ زبیر نذیر شیخ نے واقعے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او مبینہ ٹاؤن کو ملزم کی فوری گرفتاری کے احکامات دیے۔

پولیس نے بتایا کہ جدید تکنیکی بنیادوں پر کارروائی کرتے ہوئے 24 گھنٹوں کے اندر ملزم کو گرفتار کرلیا۔

پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزم کی شناخت محی الدین احمد کے نام سے ہوئی اور ان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔

مزید بتایا گیا کہ عوامی مقامات پر غیر اخلاقی حرکات ہرگز برداشت نہیں کی جائیں گی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی جاری رہے گی۔

Similar Posts