امریکی افواج نے وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کو حراست میں لینے کے بعد نیویارک پہنچا دیا گیا ہے۔
خبر رساں ادارے کے مطابق صدر مادورو اور ان کی اہلیہ کو خصوصی طیارے کے ذریعے امریکا منتقل کیا گیا، جو نیویارک کے اسٹیورٹ ایئر نیشنل گارڈ بیس پر انہیں لے کر پہنچا۔
ذرائع کے مطابق گرفتار نکولس مادورو کو نیویارک کے فوجی اڈے سے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ ان کی باضابطہ گرفتاری پیر کے روز متوقع ہے۔
سیکیورٹی وجوہات کے پیشِ نظر ایئر بیس اور اطراف کے علاقوں میں سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے تھے۔
اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا تھا کہ امریکی فوج نے ہفتے کی صبح وینزویلا میں بڑے پیمانے پر حملہ کیا، جس کے دوران صدر نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ کو حراست میں لیا گیا۔
صدر ٹرمپ کے مطابق دونوں کو امریکا منتقل کر کے قانونی کارروائی کا سامنا کرایا جائے گا۔