سونے کی قیمتوں میں دوسرے روز بھی نمایاں اضافہ

0 minutes, 0 seconds Read

مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔ آج بھی سونے کے قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں 24 کیرٹ فی تولہ سونے کی قیمت 3200 روپے کے اضافے کے بعد 4 لاکھ 67 ہزار 962 روپے تک پہنچ گئی۔

اسی طرح دس گرام سونے کے بھاؤ میں 2 ہزار 743 روپے کا اضافہ جس کے بعد قیمت 4 لاکھ 1 ہزار 201 روپے ہو گئی ہے۔

دوسری جانب عالمی سونے کی مارکیٹ میں بھی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا، جہاں فی اونس سونا 32 ڈالر مہنگا ہو کر 4456 ڈالر ہو گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پیر کو فی تولہ سونا 9 ہزار 200 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 64 ہزار 762 روپے مہنگا ہوا تھا جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 7 ہزار 888 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

Similar Posts