راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں گیس لیکج سے 2 دھماکے میں ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔
رپورٹ کے مطابق پہلا دھماکہ دھمیال روڈ احمد آباد کے علاقے اور دوسرا گلریز کے علاقے میں ہوا، مجموعی طور پر 4 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کی فراہمی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
ریسکیو میڈیکل ٹیم کے اہلکاروں نے تمام متاثرین کو طبی امداد فراہم کی، جھلس کر زخمی ہونے والوں میں 2 مرد اور 2 خواتین شامل ہیں۔
ریسکیو 1122 نے بتایا کہ گلریز کے علاقے میں گھر میں گیس لیکج تھی، بجلی کا بٹن آن کرنے سے دھماکا ہوا، دھمیال روڈ احمد آباد کے علاقے میں گھر میں گیس لیکج تھی، آگ جلانے سے دھماکہ ہوا۔