ڈاکس تھانے کے علاقے مائی کلاچی روڈ ریلوے پھاٹک کے قریب سے ماں بیٹی اور دو بیٹوں کی لاشیں ملنے کے واقعے کی تحقیقات کیلئے ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا نے 5 رکنی ٹیم تشکیل دیدی۔
تحقیقاتی کمیٹی کے سربراہ ایس پی انویسٹی گیشن کیماڑی ہوں گے، کمیٹی میں ڈی ایس پی انویسٹی گیشن سائٹ غلام فاروقی بروہی، انسپکٹر ارشد تنولی، انسپکٹر محمد محمود، انسپکٹرمحمد مسعود اور سب انسپکٹر شاہد ریاض شامل ہیں۔
تحقیقاتی ٹیم واقعے کے پس پردہ حقائق کو سامنے لائے گی، واقعے میں ممکنہ طور پر اگر کوئی اور بھی ملوث ہے تو اس کیخلاف بھی ٹیم کارروائی کرے گی۔
تحقیقاتی ٹیم کیس میں ملوث گرفتار ملزم سے بھی پوچھ گچھ کرے گی، اگر تحقیقاتی ٹیم کو ساوتھ زون کے کسی اور افسر کی بھی خدمات درکار ہوئی تو فراہم کی جائے گی۔