ایونجرز ڈومز ڈے: ایک اور پرانے کردار کی واپسی نے مداحوں کے دل جیت لیے

0 minutes, 3 seconds Read
مارول اسٹوڈیوز کی آنے والی فلم ’ایونجرز: ڈومز ڈے‘ کے تازہ ترین ٹریلر نے مداحوں میں زبردست جوش پیدا کر دیا ہے۔

ایونجرز: ڈومز ڈے کے نئے جاری کیے گئے ٹیزر میں جیمز مارسڈن کی ایکس مین کے مشہور کردار ’سائیکلوپس‘ کے طور پر واپسی کی باضابطہ تصدیق ہو گئی ہے۔

اس ٹیزر نے ایک واضح پیغام دیا ہے کہ ایکس مین اب مکمل طور پر مارول سنیماٹک یونیورس میں واپس آ چکے ہیں۔

December 18, 2026. #AvengersDoomsday pic.twitter.com/PTeF4fPADR
— Marvel Studios (@MarvelStudios) January 6, 2026

اس سے قبل کرس ہیمسورتھ (تھور) اور کرس ایونز (اسٹیو راجرز) کی واپسی بھی سامنے آ چکی ہے، جس سے مارول کے اگلے مرحلے کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے۔

فلم میں ایکس مین اور فینٹاسٹک فور سمیت مختلف دنیاؤں کے ہیروز ڈاکٹر ڈوم کے خلاف متحد ہوں گے، جن کا کردار رابرٹ ڈاؤنی جونیئر ادا کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ ’ایونجرز: ڈومز ڈے‘ رواں برس 18 دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

Similar Posts