کراچی میں فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ میں ملوث کالعدم تنظیم کے 4 دہشت گرد گرفتار

0 minutes, 0 seconds Read
سندھ پولیس کے کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے کراچی میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم زینیبیون بریگیڈ سے تعلق رکھنے والے 4 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کو سی ٹی ڈی ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق کراچی میں گزشتہ دنوں ٹارگٹ کلنگ میں وارداتوں میں ملوث کالعدم تنظیم کے کارندوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

ذرائع سی ٹی ڈی نے بتایا کہ 4 گرفتار دہشت گردوں کا تعلق زینبیون بریگیڈ سے ہے، مذکورہ دہشت گرد ماضی میں گرفتار ہونے والے دہشتگردوں کی سہولت کاری میں ملوث ہیں۔

سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے جبکہ حراست میں لینے کے بعد ملزمان سے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

Similar Posts