عابدہ پروین کے انتقال کی خبریں، بیٹی نے تردید کردی

0 minutes, 4 seconds Read
پاکستان کی نامور صوفی گلوکارہ عابدہ پروین کی وفات کی خبریں سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہیں، تاہم ان کی بیٹی نے ان تمام خبروں کو بے بنیاد پر غلط قرار دیا ہے۔

سوشل میڈیا پر معروف گلوکارہ عابدہ پروین کے انتقال کی خبریں وائرل ہیں اور یہ افواہ اڑائی جارہی ہے کہ گلوکارہ وفات پاچکی ہیں۔

تاہم، عابدہ پروین کی بیٹی نے سوشل میڈیا پر چلنے والی تمام افواہوں کو مسترد کردیا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ سوشل میڈیا پر چلنے والی تمام خبریں غلط اور بے بنیاد ہیں، جب کہ ان کی والدہ بالکل خیریت سے ہیں۔

instagram.com/p/DTQ0icACMxk/?utm_source=ig_web_copy_link&igsh=NTc4MTIwNjQ2YQ==

گلوکارہ کی بیٹی نے واضح کیا کہ یہ خبر ایک غلط فہمی کی وجہ سے سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہیں، دراصل لاہور کے علاقے دلگران چوک میں ایک خاتون کا انتقال ہوا تھا جن کا نام عابدہ پروین تھا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ صرف نام کی وجہ سے یہ غلط فہمی پیدا ہوئی اور لوگ سمجھ رہے ہیں کہ پاکستان کی نامور صوفی گلوکارہ انتقال کرگئی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میری والدہ بالکل صحت مند اور خیرت سے ہیں، ایسی افواہیں پھیلاکر عوام کو گمراہ کیا جارہا ہے۔  

Similar Posts