ترجمان ایس ایس پی ملیر کے مطابق ملیر انڈسٹریل ایریا پورٹ قاسم کے قریب سکھن پولیس اور مسلح ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
دوطرفہ فائرنگ کے نتیجے زخمی سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ گرفتار زخمی ملزم کی شناخت امیر علی جبکہ دوسرے ساتھی گرفتار ملزم کی شناخت اسلم کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس نے ملزمان کے قبضے سے دو عدد پستول بمعہ ایمونیشن، موبائل فون اور نقد رقم برآمد کرلی۔ زخمی ملزم کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا، جبکہ برآمد ہونے والا اسلحہ فرانزک تجزیے کے لیے روانہ کردیا گیا ہے۔
ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے اور مزید تفتیش کی جارہی ہے۔ دوسری جانب تھانہ شاہ لطیف کی حدود میں بھینس کالونی موڑ، مٹکا پل کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلہ ہوا۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک ملزم وحید عرف عبداللہ زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا، جبکہ اس کا ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
گرفتار ملزم کے قبضے سے اسلحہ موبائل فون اور ایک موٹر سائیکل برآمد کی گئی۔ زخمی ملزم کو فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کردیا گیا، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔