موٹر وے پر ٹرک کے پچھلے ٹائروں میں اچانک آگ لگ گئی، بروقت کارروائی سے بڑا حادثہ ٹل گیا

لاہور سے اسلام آباد جانے والی موٹروے ایم-2 ساؤتھ پر خانقاہ ڈوگراں کے قریب ایک ٹرک کے پچھلے ٹائروں میں آگ لگ گئی تاہم موٹروے پولیس کی بروقت کارروائی کے باعث کسی بڑے حادثے سے بچاؤ ممکن ہو گیا۔

ترجمان موٹروے پولیس سنٹرل ریجن سید عمران احمد کے مطابق موٹروے پولیس کو اطلاع ملتے ہی فوری طور پر ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا اور پولیس اہلکار بروقت موقع پر پہنچ گئے۔

ترجمان نے بتایا کہ فائر بریگیڈ کی آمد سے قبل ہی موٹروے پولیس نے آگ پر قابو پا لیا۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق ٹرک کے پہیے جام ہونے کے باعث ٹائروں میں آگ لگی جس سے ٹرک جزوی طور پر متاثر ہوا خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ترجمان کے مطابق موٹروے پولیس کی فوری اور مؤثر کارروائی کے باعث قیمتی جان و مال دونوں محفوظ رہے۔

Similar Posts