تفصیلات کے مطابق رات گئے کھارادر پولیس کا دوران پیٹرولنگ لیاری گینگ وار کے کارندوں سے مقابلہ ہوا جس میں فائرنگ تبادلے میں جمیل چھانگا کا بھتہ خور ہلاک ہوگیا۔
ملزم کا تعلق لیاری گینگ وار جمیل چھانگا گروپ کے بھتہ خور گروپ سے تھا. ملزم سے بھتہ کی پرچی, 1 موبائل فون اور 1 پستول بمعہ راؤنڈز برآمد ہوا۔ ملزم کی شناخت شاہزیب کے نام سے ہوئی ہے جبکہ ملزم کا ساتھی فرار ہوگیا۔
7 روز قبل جیلانی سینٹر کے تاجر کو بھتہ کا میسج ملا تھا اور اب ملزم تاجر کو بھتہ کی پرچی دینے آرہا تھا۔ ملزم نے 2 مہینے قبل کھارادر میں واقع زیر تعمیر بلڈنگ کے بلڈر کو بھتہ کی پرچی دی تھی اور شدید فائرنگ کرکے مزدوروں کو زخمی کر دیا تھا اور فرار ہوگئے تھے.
ملزم کے ہمراہ دیگر ساتھیوں نے کچھ ماہ قبل کھارادر کے علاقے میں وال چاکنگ بھی کی تھی اور فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے تھے۔
وزیر داخلہ سندھ نے اس کامیاب کارروائی میں ایس ایس پی سٹی اور انکی جری و بہادر ٹیم کو شاباشی بھی دی۔
ضیاء الحسن لنجار کا کہنا تھا کہ جرائم کے خلاف آپکی کارکردگی عوام کے اعتماد کو مذیت تقویت دیگی۔ امن کی اس دھرتی پر بھتہ خوروں،ڈاکوؤں اور جرائم پیشہ گروہوں کو پنپنے نہیں دینگے۔
انہوں نے کہا کہ میں جرائم پیشہ گروہوں اور کارندوں کو خبردار کرتا ہوں کہ پولیس تم جیسوں کے خاتمے تک تعاقب میں لگی رہیگی۔ کریک ڈاؤن، چھاپوں اور انٹیلی جینس بیسڈ آپریشن کو مزید تیز کیا جائے۔