لاہور، دھند کے باعث خوفناک ٹریفک حادثہ، ایک نوجوان جاں بحق، دو شدید زخمی

لاہور کے علاقے گرومانگٹ روڈ پر شدید دھند کے باعث پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں ایک نوجوان جاں بحق جبکہ دو افراد شدید زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب موٹرسائیکل سوار نوجوان سڑک کنارے کھڑی ٹریکٹر ٹرالی سے جا ٹکرائے۔

جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت محمد وصی کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ زخمیوں میں عبدالرزاق اور عبدالھادی شامل ہیں۔ حادثے کے بعد ٹریکٹر ٹرالی کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔

اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی، لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کیا گیا جبکہ زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور فرار ہونے والے ڈرائیور کی تلاش جاری ہے۔

Similar Posts