سوشل میڈیا پر جوڑے کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں۔ نکاح کی تقریب 16 جنوری کو منعقد ہوئی جس میں قریبی عزیز و اقارب نے شرکت کی۔ اس موقع پر حنا آفریدی نے سفید لباس اور بھاری سنہری زیورات زیب تن کیے۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حنا آفریدی نے نکاح کے دوران شوہر سے ماہانہ 5 لاکھ روپے خرچ، ہر 6 ماہ بعد بزنس کلاس سفر اور مہنگی شاپنگ کا مطالبہ کیا جبکہ خود کوئی خرچ نہ کرنے کی بات بھی کی۔ تیمور اکبر نے ان شرائط پر رضامندی ظاہر کردی۔
جوں ہی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، صارفین کی جانب سے اس پر دلچسپ تبصرے سامنے آنے لگے۔
ایک صارف کا کہنا تھا کہ یہ شادی ہورہی ہے یا بزنس ڈیل جبکہ ایک صارف نے کہا کہ انکو شوہر نہیں بلکہ اے ٹی ایم چاہئے تھا۔
ایک صارف نے لکھا کہ بیوی اچھی ہو تو بندہ جان بھی دے دیتا ہے پیسہ کیا چیز ہے، ایک صارف نے لکھا کہ امید ہے کہ یہ سب مذاق ہے۔
View this post on Instagram