دھرندھر 2 میں وکی کوشل بھی رنویر سنگھ کے ساتھ نظر آئیں گے؟ 

بالی ووڈ کی پروپیگنڈہ فلم دھرندھر کے سیکوئل میں مرکزی کردار ادا کرنے والی رنویر سنگھ کے ہمراہ وکی کوشل کو بھی شامل کرنے کی خبریں زیر گردش ہیں۔ 

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق وکی کوشل ادیتیا دھر کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ’ اُڑی: دی سرجیکل اسٹرائیک‘ میں اپنے کردار میجر وہان سنگھ شیرگل کو ایک بار پھر نبھاتے نظر آئیں گے۔ 

ادیتیا دھر کی آنے والی ایکشن فلم دھرندر کی شاندار کامیابی کے بعد اس کا سیکوئل بنانے کا فیصلہ کیا جو رواں سال کے آغاز میں ہی ریلیز کی جائے گی جس کا شائقین کا بے صبری سے انتظار ہے۔ 

بھارتی رپورٹ کے مطابق وکی کوشل بھی اس ایکشن ڈراما کی کاسٹ کا حصہ بننے جا رہے ہیں جب کہ فلم کی کاسٹ میں آر مادھون، سنجے دت اور ارجن رامپال بھی شامل ہیں۔

مڈ ڈے سے بات کرتے ہوئے ایک قریبی ذریعے نے بتایا کہ ہدایتکار اس بات پر خاموش ہیں کہ وہ فلم میں کس طرح کے بڑے ستارے شامل کر رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ہدایتکار دھرندھر کو بھی دیگر فلموں کی طرح (یونیورس) بنانے کا منصوبہ رکھتے ہیں اور وہ کہانی کے مختلف ٹائم لائن ہونے کے باوجود فلم ’اڑی‘ کو بھی اس میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

وکی کوشل نے 2016 میں بننے والی فلم ’اڑی‘ جو پاکستان مخالف پروپیگنڈا فلم تھی، اس فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے والی وکی کوشل بھی اس فلم کے سیکوئل میں دکھائی دیں گے، تاہم یہ واضح نہیں کہ وکی کوشل کا کردار رنویر سنگھ کے کردار سے ملتا ہے یا نہیں 

یاد رہے کہ وکی کوشل اس فلم میں میجر وہان شیرگل کے کردار میں نظر آئیں گے، جو انہوں نے ادیتیا دھر کی پہلی ہدایتکاری فلم اُری: دی سرجیکل اسٹرائیک میں ادا کیا تھا۔

رپورٹس میں بتایا گیا کہ وکی کوشل نے دھرندھر کی ریلیز سے قبل ہی گزشتہ سال اپنے مناظر کی شوٹنگ مکمل کر لی تھی۔

دوسری جانب، شائقین کو فلم کے سیکوئل میں اکشے کھنہ کے کردار کی صرف جھلکیاں نظر آئیں گی، جو چند فلیش بیک مناظر تک محدود ہوں گی جو پہلے ہی ریکارڈ کیے جاچکے ہیں۔  

واضح رہے کہ دسمبر میں ریلیز ہونے والے دھرندھر ابھی تک سینما گھروں میں شائقین کو محظوظ کر رہی ہے جب کہ دھرندر کا سیکوئل 19 مارچ 2026 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی اور ہدایت کاروں کا ارادہ ہے فروری میں فلم کا ٹریلر جاری کردیا جائے گا۔ 

Similar Posts