بالاکوٹ میں سری پایہ پر برف باری میں لاپتہ افراد کی تلاش کے لئے ریسکیو آپریشن میں تینوں مقامی گھڑ سواروں کو بحفاظت ریسکیو کر لیا گیا۔
سری پائے پر 6فٹ تک برف باری کے باعث تینوں افراد نے شلٹر میں پناہ لے رکھی تھی۔ سولہ گھنٹے طویل آپریشن کے بعد برف میں پھنسے افراد کو ریسکیو کیا گیا۔
ریسکیو آپریشن میں ٹورسٹ پولیس، ضلعی پولیس ، ریسکیو اور مقامی رضاکاروں نے حصہ لیا۔ تینوں افراد سیاحوں کو سری اور پایہ پر گھڑ سواری کرواتے تھے جن کا برف باری کے باعث اہلخانہ سے رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔
موٹروے E35 ہزارہ ایکسپریس وے روڈ کنڈیشن میں بہتری آنے پر موٹروے ہزارہ برہان سے تھاکوٹ تک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے کھول دی گئی۔ موٹروے بند کرنے کا مقصد حادثات سے بچاؤ اور موٹروے استعمال کرنے والوں کی جان و مال کی حفاظت ہے۔