بھارت میں ایک اور چرچ اسکینڈل: بچوں سے بدفعلی کا الزام، معروف پادری گرفتار

0 minutes, 0 seconds Read

تامل ناڈو کے شہر کوئمباٹور میں بچوں سے جنسی زیادتی کے سنگین الزامات کے تحت ایک معروف پادری کو قانون کی گرفت میں لے لیا گیا ہے۔ ’کنگز جنریشن چرچ‘ سے وابستہ 37 سالہ جان جیبراج، جن کی سوشل میڈیا پر خاصی مقبولیت ہے، طویل عرصے سے گرفتاری سے بچنے کی کوشش کر رہے تھے۔

بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق، ہفتے کی شام پولیس نے انہیں گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا، جہاں انہیں عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا۔ جان جیبراج پر الزام ہے کہ انہوں نے گزشتہ سال اپنے گھر میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران دو کمسن بچوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ متاثرہ بچوں میں سے ایک نے حال ہی میں یہ واقعہ اپنے خاندان کے ایک فرد سے شیئر کیا، جس کے بعد پولیس کو اطلاع دی گئی۔

بھارت میں 3 اور 4 سال کی بچیوں کے ساتھ اسکول میں زیادتی، شہر میں ہنگامے پھوٹ پڑے، ریل روکو تحریک شروع

کوئمباٹور کے سینٹرل آل ویمن پولیس اسٹیشن نے اس کیس پر خصوصی توجہ دی اور کئی ماہ کی تلاش کے بعد آخرکار ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ان کے بیرونِ ملک فرار کو روکنے کے لیے پولیس نے ’لُک آؤٹ نوٹس‘ بھی جاری کر رکھا تھا۔ جیبراج پر بچوں کے تحفظ کے سخت قوانین اور جنسی جرائم کی متعدد دفعات کے تحت مقدمہ قائم کیا گیا ہے۔

یہ واقعہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب حال ہی میں پنجاب میں ایک اور پادری، بجندر سنگھ، کو 2018 کے ایک ریپ کیس میں عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ متاثرہ خاتون نے الزام لگایا تھا کہ بجندر نے بیرونِ ملک بھجوانے کا جھانسہ دے کر اس کا ریپ کیا، اور بعد میں اسے بلیک میل کرنے کے لیے ویڈیو بنائی۔

بچوں سے زیادتی کے مقدمات میں چائلڈ کورٹس کے قیام کا بل منظور

یہ پے در پے واقعات بھارت میں مذہبی شخصیات کے کردار پر سنگین سوالات اٹھا رہے ہیں، خاص طور پر جب معاملہ معصوم بچوں اور خواتین کے تحفظ کا ہو۔

Similar Posts