کم عمری کی شادی کے بل سے والدین کو بلیک میل کیا جائے گا، مولانا عبدالغفور حیدری

جمیعت علمائے اسلام کے سیکریٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری نے کم عمری کی شادی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ  بل سے  والدین کو بلیک میل کیا جائے گا۔

مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ آئین میں بھی کہا گیا ہے کہ قران و سنت کے خلاف کوئی قانون نہیں بنے گا،  حکومت کا شادی سے متعلق بل پاس کرنا ائین اور سنت کے خلاف ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ قانون کے پاس ہونے کے بعد بچوں کو سمجھانے کےلیے ڈانٹنا ڈپٹ قابل جرم ہوگا۔

Similar Posts