صدر مملکت آصف علی زرداری نے گھریلو تشدد سمیت 7 قوانین منظوری دیدی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق صدر مملکت نے گھریلو تشدد ترمیمی بل 2026، دانش سکول اتھارٹی ترمیمی بل کی منظوری دیدی۔
صدر مملکت نے انکم ٹیکس ترمیمی بل،ایکسپوٹ ڈویلپمنٹ فنڈ اور ٹرانسفر آف ریلوے ترمیمی بل پر بھی دستخط کردئیے۔
اس جت علاوہ صدر مملکت نے قومی کمیشن برائے انسانی حقوق نیشنل ٹیرف کمیشن کی بھی توثیق کردی۔
صدر مملکت کے دستخط کے بعد ساتوں قوانین ایکٹ آف پارلیمنٹ بن گئے۔ اس سے قبل تین قوانین مشترکہ اجلاس جبکہ چار قومی اسمبلی اور سینیٹ میں منظور ہوئے تھے۔