کراچی، ڈاکو راج تھمنے کا نام نہیں لے رہا، شہریوں کی زندگیاں داؤ پر لگ گئیں

شہر قائد میں ڈاکو راج تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہا ، منگھوپیر خیر آباد میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک شہری جاں بحق ہوگیا ، سرجانی میں ڈاکوؤں نے مزاحمت پر شہری کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا، رواں ماہ جنوری کے دوران پولیس اہلکار سمیت 7 افراد ڈاکووں کی گولیوں کے نشانہ بن کر ابدی نیند سوگئے ۔

تفصیلات کے مطابق منگھوپیر کے علاقے خیر آباد الطاف نگر باہو چوک گلی نمبر 6 میں فائرنگ سے ایک شخص شدید زخمی ہوگیا جسے تشویشناک حالت میں عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ 

ایس ایچ او خوش نواز نے بتایا کہ مقتول کی شناخت 40 سالہ درہان خان ولد لاسی خان کے نام سے کی گئی۔ 

ابتدائی معلومات کے مطابق گلی میں مقتول کا بھائی دین محمد اور معاویہ ایک ساتھ بیٹھا ہوگئے تھے کہ اس دوران موٹر سائیکل سوار 2 ڈاکوؤں مقتول کے بھائی دین محمد سے موبائل فون چھین لیا اس دوران درہان نے ڈاکوؤں کو دیکھ کر شور مچایا جس پر انھوں ںے اسے فائرنگ کا نشانہ بنایا۔

جس کے نتیجے میں ایک گولی اسے سینے پر لگی جو جان لیوا ثابت ہوئی جبکہ واردات کے بعد ڈاکو موبائل فون پھینک کر فرار ہو گئے۔ 

مقتول الطاف نگر کا رہائشی تھا جس کی لاش ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثا کے  حوالے کر دی گئی ہے تاہم پولیس اس حوالے سے مزید معلومات حاصل کر رہی ہے۔

دریں اثنا سرجانی ٹاؤن کے علاقے کنیر فاطمہ سوسائٹی میں ڈاکووں نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر 27 سالہ نقیب کو فائرنگ کر کے زخمی کردیا جسے طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا ۔

Similar Posts