پولیس نے تھرمل کیمروں کے ذریعے مشکوک نقل و حرکت اور دہشتگردوں کی موومنٹ دیکھتے ہی پولیس جوانوں نے فوری ردعمل دیتے ہوئے بھاری ہتھیاروں سے بھرپور جوابی فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں فتنہ الخوارج دہشتگرد دم دبا کر فرار ہونے پر مجبور ہو گئے۔
آر پی او بنوں ریجن سجاد خان نے فتنہ الخوارج کے حملے کو کامیابی سے پسپا کرنے اور دشمن کو بھرپور جواب دے کر فرار ہونے پر مجبور کرنے پر پولیس کے بہادر، فرض شناس اور شیر دل جوانوں کو شاباش دی اور کہا کہ لکی مروت پولیس ہر قسم کے خطرات سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لکی مروت نزیرخان نے پولیس جوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیت، جرات اور بروقت ردعمل کو سراہتے ہوئے کہا کہ فتنہ الخوارج کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانا پولیس کی مستعدی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
انہوں نے کہا کہ لکی مروت پولیس امن دشمن عناصر کے خلاف پوری قوت سے برسرِپیکار ہے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔