لاہور کے تین بچے کراچی میں لاوارث مل گئے، اہلِ خانہ کی تلاش جاری

شہر قائد میں کورنگی کے علاقے سنگر چورنگی سے تین لاوارث بچے ملے ہیں جن کی شناخت آمنہ (8 سال)، طلحہ (6 سال) اور ذینب (3 سال) کے ناموں سے ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق تینوں بچوں نے اپنا تعلق لاہور، بھاٹی گیٹ، اونچی گھاٹی، پرانی سبزی منڈی کے قریب بتایا ہے۔

بچوں نے پولیس کو بتایا کہ ان کے والد کا نام علی اکبر، والدہ کا نام شازیہ اور چچا کا نام عابد ہے۔

بچوں کے مطابق وہ اپنے والدین کے ساتھ لاہور سے کراچی آئے تھے تاہم ٹرین میں چائے لینے کے لیے نیچے اترے تو ٹرین روانہ ہو گئی اور وہ پیچھے رہ گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچے اس وقت عوامی کالونی تھانے میں موجود ہیں اور انہیں ایدھی ویلفیئر کے حوالے کر دیا گیا ہے، بچوں کے اہل خانہ کورنگی عوامی کالونی پولیس سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

Similar Posts