قصور، دیو کھارہ کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے 7 سالہ بچی جاں بحق

قصور کے علاقے دیو کھارہ کے قریب ایک افسوسناک ٹریفک حادثے میں 7 سالہ بچی دعا طارق جان کی بازی ہار گئی۔

ریسکیو حکام کے مطابق معصوم بچی پیدل سڑک عبور کر رہی تھی کہ اچانک ایک تیز رفتار گاڑی نے اسے کچل دیا، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو قصور کی ٹیم فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچی اور قانونی کارروائی کے لیے بچی کی لاش کو منتقل کیا گیا۔ واقعے کے بعد علاقے میں کہرام مچ گیا اور اہلِ خانہ غم سے نڈھال ہو گئے۔

پولیس تھانہ الہ آباد نے حادثے میں ملوث گاڑی کو قبضے میں لے کر ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے جبکہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

 

Similar Posts