کراچی: عزیز آباد بھنگوریہ گوٹھ میں گتے کی فیکٹری میں آگ لگ گئی

0 minutes, 0 seconds Read

کراچی کے علاقے عزیزآباد بھنگوریہ گوٹھ گتے کی فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی، تین منزلہ فیکٹری میں پھنسے 10 سے زائد ملازمین کو فوری ریسکیو کرکے آگ پر قابو پا لیا گیا تاہم کولنگ کا عمل جاری ہے۔

فائربریگیڈ حکام کے مطابق فیکٹری تین منزلہ ہے ،آگ گراونڈفلور اورپہلی منزل پرلگی تھی، بالائی منزل پرپھنسے دس سے زائد ملازمین کو ریسکیوکیا گیا ہے۔

کراچی: کورنگی کراسنگ میں لگی آگ پر 36 گھنٹے بعد بھی قابو نہ پایا جاسکا

بھارت: ایپل کی مینوفیکچرنگ فیکٹری میں آگ لگ گئی

ریسیکو حکام کے مطابق فیکٹری میں گتے کے رول پیکنگ مشینیں موجود ہیں، فیکٹری سے تین گیس سلینڈر بھی باہرنکالے گئے۔

فائر افسر معراج کے مطابق فوری طور پر آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

Similar Posts