شہر قائد میں کورنگی کے علاقے چار نمبر فلور مل کے قریب ایک کمپنی میں کام کے دوران مشین میں پھنسنے سے ایک نوجوان مزدور جاں بحق ہو گیا۔
چھیپا ذرائع کے مطابق جاں بحق مزدور کی شناخت 24 سالہ فلک شیر کے نام سے ہوئی ہے۔ لاش جناح اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔
ابتدائی معلومات کے مطابق حادثہ دورانِ کام پیش آیا اور انتظامیہ نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ ذمہ داری کا تعین کیا جا سکے۔