پولیس کے مطابق جمعہ کی صبح ابراہیم حیدری تھانے کی حدود سفیانی محلہ فٹبال گراؤنڈ کے قریب آٹا چکی کی دکان پر نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا۔ مقتول کی لاش ایمبولینس کے ذریعے قانونی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کی گئی جہاں اس کی شناخت60 سالہ نصیر خان ولد دھنی بخش کے نام سے کی گئی۔
مقتول آٹا چکی کی دکان پر مزدوری کرتا تھا ۔
ابراہیم حیدری پولیس کے مطابق مقتول سے لوٹ مار کی واردات نہیں ہوئی ،اس کے پاس موبائل فون اور نقدی موجود ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق 2 سے 3 روز قبل مقتول کا نامعلوم افراد سے لڑائی جھگڑا ہوا تھا اور تحقیقات میں پتا چلا کہ واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہو سکتا ہے۔
پولیس نے جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کرکے واقعے کی مختلف پہلوؤں پر تفتیش شروع کردی ہے ۔