ہائی کورٹ کا 9 سالہ طالبہ ریپ کیس میں بڑا فیصلہ، بریت فیصلہ کالعدم، ملزم گرفتار

لاہور ہائی کورٹ کے راولپنڈی ڈویژن بینچ نے بڑا فیصلہ سناتے ہوئے  9 طالبہ زیادتی کے بری کئے گئے ملزم کا بریت فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے کمرہ عدالت میں ملزم کو ہتھکڑیاں لگوا دیں۔

راولپنڈی۔ہائی کورٹ نے بری کرنے کا حکم منسوخ کر کے عمر قید سزا سنا دی، ہائی کورٹ نے بریت کا فیصلہ منسوخ کر کے  واپس بھیجا تو سیشن جج نے پھر بری کر دیا۔

ہائی کورٹ نے  متاثرہ طالبہ کی بیوہ ماں کی سزا دینے کی اپیل منظور کر لی، مجرم اعظم خان کو عمر قید 4 لاکھ روپے ہرجانہ کی سزا ہوگئی، پولیس نے فیصلہ ہوتے مجرم کو گرفتار کر کے ہتھکڑیاں لگا دیں۔

راولپنڈی۔ایڈیشنل سیشن جج راولپنڈی نے مجرم اعظم کو 2 مرتبہ بری کیا، ہائی کورٹ نے کہا کہ بیٹیوں کے حساس معاملات ہوتے ہیں میڈیکل بورڈ کی زیادتی تصدیق بڑا ثبوت تھا۔

تھانہ وارث خان پولیس نے ستمبر 2023 میں مقدمہ درج کیا، گلاس فیکٹری کی رہائشی طالبہ ایمان فاطمہ سے جبری زیادتی کی گئی ، بیوہ والدہ نادیہ بی بی نے بری کرنے خلاف 2 بار ہائی کورٹ اپیل کی۔

راولپنڈی۔ڈویزن بنچ جسٹس صداقت علی خان اور جسٹس طارق باجوہ پر مشتمل تھا۔

Similar Posts