پاکستانی ورلڈ کپ ٹیم کٹ کی تقریب رونمائی اچانک ملتوی

پاکستانی ورلڈ کپ کٹ کی تقریب رونمائی ناگزیر وجوہات کی بنا پر ملتوی کر دی گئی۔

ذرائع کے مطابق پاک آسٹریلیا دوسرے ٹی 20 کے موقع پر ٹاس کے بعد تقریب ہونا تھی تاہم اچانک انعقاد نہ کرنے کا فیصلہ سامنے آ گیا۔

پی سی بی حکام کا کہنا ہے کہ رونمائی کے لیے نئی تاریخ کا اعلان جلد کر دیا جائے گا۔

یاد رہے ورلڈ کپ میں شرکت کے حوالے سے پاکستان کا فیصلہ پیر تک متوقع ہے، ٹیم کٹ میں قومی رنگوں اور ثقافتی پہلوؤں کو خصوصی طور پر نمایاں کیا گیا ہے۔

Similar Posts