ایشین اسنوکر چیمپئن شپ: سابق عالمی چیمپئن محمد آصف نے لگاتار دوسری فتح حاصل کرلی

ایشین اسنوکر چیمپئن شپ میں سابق عالمی چیمپئن محمد آصف نے لگاتار دوسری فتح حاصل کرلی۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق قطر کے شہر دوحہ میں جاری چیمپئن شپ کے دوسرے دن قومی چیمپئن محمد آصف نے بحرین کے ہشام الساقر کو با آسانی 0-4 فریمز سے شکست دے کر لگاتار دوسری کامیابی حاصل کرلی۔

پاکستان کی نمائندگی کرنے والے دوسرے کیوئسٹ اور قومی اسنوکر چیمپئن شپ کے رنرز اپ رانا عرفان محمود نے بھی اپنا پہلا میچ جیت لیا، انہوں نے  چائنیز تائپے کے لن شو ہنگ کو 1-4 سے ہرایا۔

Similar Posts