بنگلہ دیشی ماڈل اور اداکارہ میگھنا عالم کو بنگلہ دیش پولیس نے ریاستی تعلقات کو نقصان پہنچانے کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ انہیں ”اسپیشل پاورز ایکٹ“ کے تحت گرفتار کیا گیا ہے اور انہیں مبینہ طور پر سعودی عرب کے ساتھ بنگلہ دیش کے تعلقات خراب کرنے کی کوشش کرنے کے الزام میں حراست میں لیا گیا ہے۔
گلوکار کو کانسرٹ میں کرتب دکھانا مہنگا پڑ گیا، پٹخنی نے جوڑ ہلا دئے
یہ کارروائی اس وقت کی گئی جب میگھنا عالم فیس بک پر لائیو ویڈیو میں اپنی بے گناہی کا دعویٰ کر رہی تھیں۔
مقامی میڈیا کے مطابق، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پولیس اہلکار خود کو شناخت کرواتے ہیں، اور چند لمحوں بعد لائیو ویڈیو اچانک بند ہو جاتی ہے۔
بنگلہ دیش کی میڈیا رپورٹس کے مطابق میگھنا عالم کو پولیس نے بغیر کسی رسمی الزامات کے اٹھایا۔ جس پر بنگلہ دیشی حکام کو تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ تاہم، محکمے نے واضح کیا کہ یہ رپورٹس غلط ہیں۔
برطانیہ میں اپنی بیٹیوں کے آئی پیڈز ضبط کرنے پر خاتون گرفتار، بات کرنے پر بھی پابندی
میگھنا عالم کی گرفتاری کی نگرانی کرنے والے جاسوسی برانچ کے اعلیٰ اہلکار کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے، جبکہ عبوری حکومت کے ایک قانونی مشیر نے بھی ایک پریس کانفرنس میں اعتراف کیا کہ اداکارہ کو خصوصی اختیارات کے ایکٹ کے تحت حراست میں لینا ایک غلطی تھی۔
میگھنا عالم کو گرفتاری کے اگلے دن ڈھاکہ کی ایک عدالت میں پیش کیا گیا، جس نے اداکارہ کو 30 دن قید کی سزا سنائی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق میگھنا عالم نے اپنی فیس بک پوسٹس میں دعویٰ کیا تھا کہ ان کے تعلقات ایک غیر ملکی سفارت کار سے تھے، جو شادی شدہ تھا۔
اداکارہ کے والد بدرالعالم نے میڈیا کو بتایا کہ ان کی بیٹی نے اس سفیر کی شادی کی پیشکش مسترد کر دی کیونکہ وہ پہلے سے شادی شدہ تھا۔ جب میگھنا کو پتا چلا تو اس نے مبینہ طور پر سفیر کی بیوی سے بات بھی کی۔
بدر عالم نے مزید الزام لگایا کہ سفارت کار نے وزارت داخلہ سے رابطہ کیا جس کی ہدایت پر ان کی بیٹی کو ان کے گھر سے اٹھایا گیا۔