اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پانچ فروری کو یوم یکجہتی کشمیر بھرپور منایا جائیگا۔ ہماری تمام تنظیمیں اس پر متفق ہیں۔
آج چھ سو دن بعد پچاس زخمی فلسطینی رفا منتقل ہوئے ہیں۔ اسرائیل کی بربریت سب سے سامنے ہے۔ اسرائیل جو فلسطین میں کررہا ہے وہی بھارت مقبوضہ کشمیر میں کرنا چاہتا ہے۔
پاکستان کی عوام کی ایک ہی منزل ہے فلسطینیوں کو انکا حق ملے اسی طرح مقبوضہ کشمیر میں حق دیاجائے۔ جو فلسطینی واپس غزہ جانا شروع ہوئے ہیں ابھی یہ آغاز ہے۔ پاکستان سمیت اسلامی ممالک نے اسرائیل کی بربریت کی مذمت کی ہے۔
جس وقت ہماری فوج دہشت گردوں کیخلاف لڑ رہی تو کچھ لوگ اپنا بیانیہ بنانے میں پڑے ہیں، بلوچ عوام کو امن محبت اور رواداری کا پیغام دیتے ہیں۔
اسلامی نظریاتی کونسل نے کہا کہ غیرت کے نام پر قتل یا نقصان پہنچانے کا شریعت سے کوئی تعلق نہیں ہے، اسلام اس طرح کے تمام برے عمال سے بری ہے۔
بیوی کو گھورنے کامعاملہ جب اسلامی نظریاتی کونسل کے پاس آئے گا تو دیکھیں گے۔ آج اسلامی نظریاتی کونسل کے اجلاس میں اس پر ممبران نے دلچسپ بات کی کہ اپنی بیوی کو گھورنا جرم ہے تودوسرے کی بیوی کو گھورنا کیسا ہوگا؟