صدر موبائل مارکیٹ میں آگ لگ گئی

صدر کی ایک موبائل مارکیٹ میں آگ لگ گئی، فائر بریگیڈ کی چار گاڑیاں اسے بجھانے میں مصروف ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق صدر میں واقع النجیبی موبائل مارکیٹ میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ہے، آگ ساتویں فلور پر لگی، فائر بریگیڈ کی چار گاڑیاں اسے بجھانے میں مصروف ہیں۔ 

آگ کے سبب دونوں اطراف کے روڈ ٹریفک کے لیے بند کردیے گئے، متبادل راستے سے ٹریفک کو بمبینو چوک سے گرامر اسکول کی طرف اور گلزار چوک سے ایمپریس مارکیٹ کی طرف بھیجا جارہا ہے۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ پر قابو پانے کے لیے اسنارکل بھی منگوائی گئی، عمارت میں لوگ پھنسے ہوئے ہیں، آگ نے متعدد گاڑیوں کو لپیٹ میں لے لیا ہے۔

Similar Posts