محمود خان اچکزئی کی قومی اسمبلی میں تقریر یوٹیوب چینل پر لائیو ہونے سے روک دی گئی

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمد خان اچکزئی کی تقریر کو یوٹیوب چینل پر لائیو نشر ہونے سے روک دیا گیا اور ارکان کو موبائل فونز پر بھی تقریر ریکارڈ کرنے کی اجازت نہیں ملی۔

بلوچستان کی صورت حال پر قومی اسمبلی میں ہونے والی بحث میں اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی نے بھی اظہار خیال کیا۔

اپوزیشنم لیڈر محمود خان اچکزئی نے اپنی تقریر میں حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور حملہ آروں کی آزادانہ کارروائی پر سوالات اُٹھائے۔

تاہم اچانک قومی اسمبلی کے یوٹیوب چینل پر اپوزیشن لیڈر کی تقریر کو لائیو نشر ہونے سے  روک دیا گیا جب کہ پریس لاؤنج میں بھی تقریر کی آواز غائب کردی گئی۔

اپوزیشن ارکان نے اس پر کھڑے ہو کر شدید احتجاج دیا اور مطالبہ کیا کہ اسپیکر قومی اسمبلی رولنگ دیں کہ اپوزیشن لیڈر کی تقریر لائیو دکھائی جائے۔

اسی دوران پی ٹی آئی رکن داور کنڈی نے محمود خان اچکزئی کی تقریر کو موبائل پر ریکارڈنگ کی کوشش کی تو انھیں بھی روک دیا گیا۔
 
جس پر اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی نے کہا کہ اگر میری تقریر نہیں دکھاتے تو نہ دکھائیں لیکن مجھے ریکارڈ کے لئے اپنی بات کرنی ہے۔ 

بعد ازاں محمود خان اچکزئی نے اپنی تقریر جاری رکھی اور بلوچستان حملے کو حکومت کی ناکامی قرار دیا۔

 

Similar Posts