یہ حسین اتفاق میشن بازار کا ہے جہاں ایک کنسرٹ میں عاصم اظہر اپنا مقبول ترین گانا ترستی ہیں نگاہیں پیش کر رہے تھے اور مداح دیوانہ وار رقص کر رہے تھے۔
ایسے میں آف وائٹ پرنٹڈ انگرکھا شرٹ کے ساتھ چُڑی دار پاجامہ اور دوپٹہ پہنے ماہرہ خان اسٹیج میں آتی ہیں اور اس گانے کی اصل کوریوگرافی رقص کو پیش کرتی ہیں۔
اسٹیج پر اپنے پسندیدہ گلوکار کے ساتھ پسندیدہ اداکارہ کو بھی موسیقی کی دھن پر رقص کرتا دیکھ کر مداح بھی رقص میں جھومنے لگے۔
ماہرہ خان کی کنسرٹ میں رقص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی جس میں ملا جلا ردِعمل سامنے آیا۔
View this post on Instagram
کسی نے ماہرہ خان کی خوبصورتی کے گُن گائے تو کوئی شکوہ کناں رہا کہ جتنی دلکش اداکارہ ہیں اتنی اچھی رقاصہ نہیں ہیں۔
تاہم اکثر سوشل میڈیا صارفین نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ بہت عرصے تو اچھے پرفارمرز (ماہرہ اور عاصم ) کو ایک ساتھ دیکھنے کا موقع ملا۔