اس بات کا انکشاف معروف فٹبال صحافی فابریزیو رومانو نے کیا ہے، جن کا دعویٰ ہے کہ رونالڈو کی عدم شرکت کا تعلق نہ تو انجری اور نہ ہی فٹنس مینجمنٹ سے ہے۔
پرتگالی اور برازیلین میڈیا رپورٹس میں بھی کہا گیا ہے کہ رونالڈو النصر کی ٹرانسفر پالیسی اور سعودی پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کی سرمایہ کاری کی حکمتِ عملی سے ناخوش ہیں۔
ایسی اطلاعات ہیں کہ رونالڈو سمجھتے ہیں، حریف کلب الہلال کو زیادہ مضبوط کیا جا رہا ہے جبکہ النصر کو نظر انداز کیا جا رہا ہے۔
رپورٹس کے مطابق الہلال اپنی اسکواڈ کو مزید طاقتور بنانے کے قریب ہے اور کریم بینزیما کی ممکنہ آمد کی خبریں بھی گردش کر رہی ہیں۔
🚨 𝐁𝐑𝐄𝐀𝐊𝐈𝐍𝐆: Cristiano Ronaldo will 𝐌𝐈𝐒𝐒 tomorrow’s match against Al Riyadh. ❌
His absence is 𝐍𝐎𝐓 due to injury, or any fitness-related reason. 🗞️
According to A Bola, Ronaldo is unhappy with the the lack of investment at Al Nassr in the transfer window. 🟡🇸🇦 pic.twitter.com/ugBfnGWmXc
— 433 (@433) February 1, 2026
ترک صحافی یاغیز سبنجی اوغلو نے بتایا کہ رونالڈو اس ممکنہ ٹرانسفر کے بھی مخالف ہیں اور اسے مسابقتی توازن کے خلاف سمجھتے ہیں۔
دوسری جانب بینزیما خود اپنے موجودہ کلب الاتحاد کے ساتھ معاہدے میں توسیع کے مالی معاملات پر اختلافات کے باعث میچز سے دور ہیں، جبکہ الہلال، الاتحاد اور لیگ حکام کے درمیان بات چیت جاری ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ النصر کے پاس پہلے ہی مضبوط اسکواڈ موجود ہے جس میں ساديو مانے، کنگزلی کومان، سیمیکان، انیگو، ژاؤ فیلکس جیسے نام شامل ہیں جبکہ کوچ جارج جیزس لیگ ٹائٹل جیتنے کا تجربہ رکھتے ہیں۔
اس کے باوجود رپورٹس بتاتی ہیں کہ رونالڈو چاہتے ہیں کہ کلب کو مزید تقویت دی جائے تاکہ وہ لیگ ٹائٹل کی دوڑ میں واضح برتری حاصل کر سکیں۔
🚨⚠️ Cristiano Ronaldo will not feature in tomorrow’s match between Al Nassr and Al Riyadh.
His absence is not related to any physical issue nor to workload or fitness management. pic.twitter.com/k5TvpMquBR
— Fabrizio Romano (@FabrizioRomano) February 1, 2026
الریاض کے خلاف میچ النصر کے لیے انتہائی اہم ہے کیونکہ فتح کی صورت میں وہ پوائنٹس ٹیبل پر الہلال کے برابر آ سکتے ہیں جبکہ اسی شام الہلال کو الاہلی جیسے مضبوط حریف کا سامنا ہے۔