ڈیوون کونوے کی ڈائریکٹ سائننگ سے متعلق اسلام آباد یونائیٹڈ کے آفیشل ایکس اکاؤںٹ پر جاری پیغام میں انہیں خوش آمدید کہا گیا۔
ڈیوون کونوے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں چوتھے تیز ترین ایک ہزار رنز بنانے والے کھلاڑی ہیں۔
📢📢 The 4th Fastest man to reach 1,000 runs in T20I cricket joins Islamabad United.@D_Conway88 it is!! The Kiwi star is ready to light up the #HBLPSL11 as our direct signing.
Welcome to the #ISLUFamily 🦁#UnitedWeWin #DimaghSe #NewEra pic.twitter.com/DGYoKlw6Mi
— Islamabad United (@IsbUnited) February 4, 2026
میڈیا ذرائع کے مطابق ڈیوون کونوے سے 6 کروڑ 30 لاکھ روپے میں معاہدہ کیا گیا۔
واضح رہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے چار کے بجائے تین کھلاڑی ریٹین کیے تھے جن میں شاداب خان کو پلاٹینیئم کیٹیگری میں 7 کروڑ روپے میں ری ٹین کیا گیا۔
اس کے علاوہ سلمان ارشاد کو گولڈ کیٹیگری میں ایک کروڑ 40 لاکھ روپے اور آندریس گوس کو سلور کیٹیگری میں ایک کروڑ 20 لاکھ روپے میں ری ٹین کیا گیا۔