گھوٹکی: موٹرسائیکل کا ہارن بجانے پر علاقہ میدان جنگ بن گیا، شدید پتھراؤ میں 14 افراد زخمی

0 minutes, 0 seconds Read

سندھ کے ضلع گھوٹکی میں موٹر سائیکل کا ہارن بجانے پر علاقہ میدان جنگ بن گیا، دو فریقین آمنے سامنے آگئے جس کے بعد ہنگامہ شروع ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق گھوٹکی میں میرپور ماتھیلو کےعلاقے میں موٹرسائیل کا ہارن بجانے پر دو فریقین کے درمیان جھگڑے میں ڈنڈے اور پھتر برسائے گئے، پتھر لگنے سے خواتین اور بچوں سمیت 14 افراد زخمی ہوگئے۔

ذرائع نے بتایا کہ واقعے کے بعد پولیس جھگڑے کے مقام پر پہنچی۔

ساہیوال: پسند کی شادی کرنیوالے نوجوان کے گھر پر 25 سے زائد مسلح افراد کا حملہ

ہولیس کے مطابق ڈنڈے اور پتھر لگنے سے مرد، خواتین اور بچوں سمیت 14 افراد زخمی ہوئے۔

پولیس نے بتایا کہ جھگڑا منگنھار برادری کے 2 فریقین کے درمیان ہوا۔ پولیس کی نفری نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو نجی اسپتال منتقل کیا۔

Similar Posts