حیدرآباد کے علاقے ائیرپورٹ یونٹ نمبر 12 میں پیش آنے والے افسوسناک ٹریفک حادثے میں ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر لیاقت جسکانی جاں بحق ہوگئے۔
پولیس ترجمان کے مطابق ڈی ایس پی لیاقت جسکانی کو دوران ڈرائیونگ اچانک دل کا دورہ پڑا، جس کے باعث ان کی گاڑی بے قابو ہو کر سڑک کنارے درخت سے جا ٹکرائی۔ حادثے کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ زخمی ڈی ایس پی کو فوری طور پر سول اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا تاہم وہ راستے میں ہی دم توڑ گئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایس پی عدیل حسین چانڈیو سمیت پولیس افسران اور اہلکاروں کی بڑی تعداد سول اسپتال پہنچ گئی۔
پولیس حکام نے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم افسر کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔