ایکسپریس نیوز کے مطابق اداکارہ مشی خان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے لیے سیشن کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ مشی خان نے وکلا برادری کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کیے، مشی خان نے وکلا کو غنڈا اور ان کے طرز عمل کو غنڈہ گردی کہا۔
درخواست گزار کا کہنا تھا کہ اداکارہ کے الفاظ وکلا برادری کے لیے تضحیک اور بدنامی کا باعث بنے جب کہ اداکارہ کے الفاظ سے وکلا کی ساکھ کو نقصان پہنچا۔
درخواست گزار نے کہا ہے کہ اندراج مقدمہ کے لیئے این سی سی آئی اے کو بھی درخواست دی ہے، تاہم این سی سی آئی اے نے تاحال واقعہ کا مقدمہ درج نہیں کیا۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت فریق نمبر دو کو اداکارہ کے خلاف اندراج مقدمہ کا حکم دے، اندراج مقدمہ کے لیئے درخواست ایڈووکیٹ مجدد آفتاب باجوہ نے دائر کی۔