پی ایس ایل کی فرنچائز ملتان سلطانز کی نیلامی شروع، بیس پرائز 182 کروڑ روپے مقرر

پی ایس ایل کی فرنچائز ملتان سلطانز کے مالکانہ حقوق کے لیے نیلامی کا عمل شروع ہو گیا ہے جس میں پانچ بڈرز کے درمیان مقابلہ جاری ہے۔

نیلامی کی تقریب ایکسپو سینٹر میں منعقد کی جا رہی ہے جہاں چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی پہنچ گئے ہیں۔ اس موقع پر سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی اور قومی ٹیم کے سابق کپتان ظہیر عباس بھی موجود ہیں۔

ملتان سلطانز کی بیس پرائز 182 کروڑ روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ سرمایہ کاروں کی دلچسپی کے باعث بولی میں سخت مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔تقریب میں ملتان سلطان کی نیلامی کے لیے 2.15 کروڑروپے تک کی بولی لگائی گئی ہے۔

واضح رہے کہ ملتان سلطانز پی ایس ایل کی نمایاں اور مقبول فرنچائزز میں شمار ہوتی ہے جس کے باعث اس کے مالکانہ حقوق کے حصول کے لیے بڈرز خاصا جوش دکھا رہے ہیں۔

 

Similar Posts