تحریک انصاف کے ذرائع کے مطابق بانی چیئرمین کی رہائی کے لیے پی ٹی آئی نے عید کے بعد مارچ کا فیصلہ کرلیا جس کے لیے تحریک انصاف کی قیادت نے تنظیموں کو تیاری کی ہدایت کردی جبکہ رمضان سے قبل تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق احتجاجی مارچ کے لیے کینٹنر تیار کرلیا گیا جبکہ وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کنٹینر کا دورہ کیا جس پر آزادی یا موت لکھا گیا ہے۔
پی ٹی آئی ضلع پشاور کے صدر عرفان سلیم نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ پارٹی نے احتجاجی مارچ کا فیصلہ کرلیا ہے، پارٹی قیادت نے حکم دے دیا ہے کہ احتجاج کی تیاری کریں، ہمارا احتجاج پرامن ہوگا جمہوری جدوجہد کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ پارٹی راستہ بتائے گی کہ اسلام آباد جانا ہے یا اڈیالہ جہاں کا بھی حکم ملا کارکن پہنچیں گے۔