پاکستان اور افغانستان کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے فروغ کے لیے جوائنٹ کوآرڈی نیشن کمیٹی (جے سی سی) کا اجلاس آج کابل میں ہو رہا ہے۔ پاکستان کا اعلیٰ سطحی وفد کابل پہنچ چکا ہے، جس کی قیادت افغانستان کے لیے پاکستان کے نمائندہ خصوصی محمد صادق کر رہے ہیں۔ وفد میں متعلقہ وزارتوں اور محکموں کے سینئر حکام بھی شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں دونوں ممالک کے درمیان معاشی تعاون سمیت مختلف شعبوں میں تعلقات کے فروغ پر تفصیلی بات چیت کی جائے گی۔
ان مذاکرات سے قبل پاکستانی ہیڈ آف مشن عبیدالرحمٰن نظامانی نے افغان وزیر خارجہ ملا امیر متقی سے اہم ملاقات کی۔
سفارتی ذرائع کے مطابق ملاقات میں افغان مہاجرین کی باعزت واپسی، خطے میں امن و استحکام اور دو طرفہ تعلقات کے فروغ سے متعلق امور زیر بحث آئے۔
ملاقات میں دونوں جانب سے اعلیٰ حکام شریک تھے جنہوں نے مستقبل میں تعاون بڑھانے پر آمادگی کا اظہار کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور افغانستان نے مذاکراتی عمل کو جاری رکھنے اور وفود کے تبادلے کو فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے۔
امریکی اراکین کانگریس نے دورہ پاکستان کو کامیاب اور مثبت قرار دیدیا
دونوں ممالک کے درمیان ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی، اور اس بات پر زور دیا گیا کہ رابطے برقرار رکھنا دوطرفہ تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے نہایت اہم ہے۔
افغان مہاجرین کی واپسی سے متعلق ایک انسانی اور باعزت حل تلاش کرنے پر بھی بات چیت کی گئی۔